؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنا دی

image
اپ لوڈ کی تاریخ : Jul/22/2023

وزیر خزانہ 
اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات ایوان میں رکھ دی ہیں ہر کوئی دیکھ لے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ معاہدہ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پرڈال رہے ہیں، سب کی محنت سے اس معاہدے کو مکمل کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں جو اہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں پارلیمان میں شیئر کرنی چاہییں۔ آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز ایوان میں شیئر کروں گا۔ لیٹر آف انٹینٹ پر30 جون کو دستخط ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی معاہدے پر نواں ریویو ہوجائے، معاہدے کے کل 11یا 12 ریویو ہوتے ہیں ، معاہدے کےباوجود زراعت اوررئیل اسٹیٹ پرنیاٹیکس نہیں لگایاجائیگا وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ کوشش ہے نئی حکومت آئے تو پروگرام ختم ہوچکا ہو، نئی حکومت آئے تو وہ آزادانہ فیصلے کرے۔

اسحاق ڈارنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کی شرائط پرعمل نہ کرنےسےمشکلات درپیش آئیں، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سےملک کونقصان ہوا۔